21 ستمبر، 2014، 10:19 PM

عمران خان

نواز شریف کو اب سعودی عرب اور امریکہ بھی نہیں بچاسکتے

نواز شریف  کو اب سعودی عرب اور امریکہ بھی نہیں بچاسکتے

مہر نیوز/21 ستمبر/ 2014 ء :پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچي میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے جانے کا وقت آگیا اور نواز شریف کو اب سعودی عرب اور امریکہ بھی نہیں بچاسکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان نے کراچي میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے جانے کا وقت آگیا اور نواز شریف  کو اب سعودی عرب اور امریکہ بھی نہیں بچاسکتے۔ کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ قوم اب جاگ گئی ہے اور وہ ایک نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ جو قومیں ظلم کے آگے جھک جاتی ہیں ان کی تقدیر میں غلامی لکھی ہوتی ہے۔ وہ کراچی میں سب کو ایک کرنے آئے ہیں کیونکہ ملک میں ظالم اکٹھے ہیں اور قوم تقسیم ہے، انہوں نے اپنے اقتدار کے لئے ہمیں تقسیم کیا۔ ووٹ کی طاقت سے ملک میں حکومت کی تبدیلی ہمارا حق ہے، نواز شریف کے استعفے تک ہماری تحریک ختم نہیں ہوگی، ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے جہاں لوگ دنیا بھر سے نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔ وہ فخر سے کہتے ہیں کہ ملک کے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ تعلیمی بجٹ خیبر پختونخوا کا ہے۔ ملک میں اب تک جنگل کا قانون ہے، ہم ملک میں قانون لے کر آئیں گے۔ پولیس میں موجود گلو بٹوں کو نکال باہر کریں گے۔ ہم سزا اور جزا کا قانون لے کر آئیں گے اور وہ احتساب کرکے دکھائیں گے جو پاکستان میں طاقتور کا کبھی نہیں ہوا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے جانے کا وقت آگیا، اب انہیں امریکہ اور سعودی عرب نہیں بچاسکتے۔ نئے پاکستان میں کسی طبقے پر ظلم نہیں ہوگا، یہاں اللہ کی برکت ہوگی۔

News ID 1841022

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha